17 دسمبر 2011 - 20:30

لاہور …لاہور میں دفاع پاکستان جلسہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ابنا: مینار پاکستان میں جماعتہ الدعوة نے ایک فیلڈ اسپتال اور پانچ میڈیکل کیمپ قائم کر دیئے۔

جلسے کے لئے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔مینار پاکستان گراوٴنڈ میں دفاع پاکستان جلسہ میں حافظ محمد سعید، مولانا سمیع الحق، علامہ محمد احمد لدھیانوی، ابتسام الٰہی ظہیر، حمید گل، شیخ رشید احمد اور اعجاز الحق سمیت دیگر دینی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان جماعتہ الدعوة کے مطابق فلاح انسانیت فاوٴنڈیشن کی 50 ایمبولینس اور 300 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف جلسہ کے دوران ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز سرفراز فلکی اور پنجاب پولیس کے دیگر افسران نے مینار پاکستان گراوٴنڈ کا دورہ کیا اور بہترین سیکیورٹی انتظامات پر جماعت الدعوة کے اقدامات کو سراہا۔

دفاع پاکستان کانفرنس کے اسٹیج، پنڈال اور داخلی دروازوں پر سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ نصب کر دیئے گئے ہیں۔  ..............

/169